پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، ایچ ای سی کا کامن ویلتھ اسکالرشپس کا اعلان ، اپلائی کرنے کا طریقہ اور آخری تاریخ جانئے

پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، ایچ ای سی کا  کامن ویلتھ اسکالرشپس کا اعلان ، اپلائی کرنے کا طریقہ اور آخری تاریخ جانئے

بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ اسکالرشپس کے اعلان کر دیا ہے۔

کامن ویلتھ اسکالرشپ کیا ہے؟
کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ کے تحت ہر سال رکن ممالک کے طلبہ کے لیے اسکالرشپس دی جاتی ہیں، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ان اسکالرشپس کے ذریعے طلبہ مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

کامن ویلتھ اسکالرشپ کے تحت ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں، جن میں تعلیم کے تقریباً تمام اخراجات شامل ہوتے ہیں۔ یہ اسکالرشپس تقریباً ہر شعبے میں دستیاب ہیں، سوائے ایم بی اے کے۔

یہ پروگرام بین الاقوامی ترقی کے مقاصد کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے کامیاب طلبہ کو برطانیہ کی صفِ اول کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا کےلئے خوشخبری: گوگل کا ہزاروں اسکالرشپس کا اعلان، کون کون اہل ہوگا؟

طریقہ کار:
خواہشمند امیدوار ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پر جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے بعد تمام امیدواروں کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے منعقدہ HAT ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا۔

اہم تاریخیں:
اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ HAT ٹیسٹ 12 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

Related Articles