کراچی کے نوجوانوں نے جئے سندھ کا جھنڈا اتار کر ایک بار پھر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

کراچی کے نوجوانوں نے جئے سندھ کا جھنڈا اتار کر ایک بار پھر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

کراچی کے فوارہ چوک پر قومی پرچم اتارے جانے کے واقعے کے بعد نوجوانوں نے دوبارہ سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ نوجوانوں نے جھنڈا نصب کرنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور قومی پرچم سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے فوارہ چوک پر قوم پرست عناصر کی جانب سے پاکستان کا قومی پرچم اتارے جانے کے بعد مقامی نوجوان وہاں پہنچے اور قومی پرچم دوبارہ نصب کردیا۔

قومی پرچم دوبارہ لہرانے کے موقع پر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر نوجوانوں کا جوش و جذبہ نمایاں دکھائی دیا۔

واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں نوجوانوں کو فوارہ چوک پر قومی پرچم دوبارہ لہراتے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles