شمالی وزیرستان میں آپریشن گرج 11 کا شکنجہ تنگ، کھدری اور دریائے توچی کے کنارے کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی

شمالی وزیرستان میں آپریشن گرج 11 کا شکنجہ تنگ، کھدری اور دریائے توچی کے کنارے کارروائیوں میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے کھدری میں Operation Garaj 11 کے تحت سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی کے بعد کارروائیاں کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو صبح 10 بج کر 10 منٹ پر کھدری گاؤں کے ملانسر اسٹوڈیو اور کس نعمان مرکز میں 5 سے 6 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس پر ایم ڈی 40 کے ذریعے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

29 نومبر کو رات 3 بجے کھدری گاؤں سے دریائے توچی کے کنارے کی جانب تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دوبارہ دیکھی گئی۔ اس اطلاع پر ڈی ڈی یو، 10 ایل سی بی اور 6 ایل سی بی نے فضائی کارروائی کی، جس میں مزید دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد، ایک کی شناخت ہوگئی

28 نومبر کو کلیئرنس آپریشن کے دوران 10 ایل سی بی اور 6 ایل سی بی کے اہلکاروں نے ایک ہلاک دہشت گرد کی لاش برآمد کی29 نومبر کو 14 این ایل آئی کے اہلکاروں نے مقامی ذرائع کے ذریعے ایک اور ہلاک دہشت گرد کی لاش وصول کرکے کے ایس ایف منتقل کی۔ شناختی عمل کے دوران ہلاک دہشت گرد کی شناخت جمشید عرف عبیدہ ولد بدر خان، ساکن سیمون مرلی کے نام سے ہوئی۔

بعد ازاں 29 نومبر کو 10 ایل سی بی، 6 ایل سی بی اور 26 ایس آر کے اہلکاروں نے دوسرے ہلاک دہشت گرد کی لاش بھی برآمد کرلی۔آپریشن گرج 11 کے تحت کارروائیوں میں مجموعی طور پر تین دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

editor

Related Articles