ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سب سے اہم میچ میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا جب پاکستان اور بھارت کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر روایتی مصافحہ نہیں کیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ٹاس کے لیے میدان میں آئے، مگر روایت کے برعکس دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ روی شاستری سے گفتگو کے بعد بھی جب سلمان علی آغا واپس لوٹے تو اس موقع پر بھی دونوں کپتانوں نے مصافحہ کرنے سے اجتناب کیا۔
کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر اس صورتحال پر مختلف رائے دی ہیں، کچھ نے کہا کہ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان بڑھتی ہوئی حریفانہ کشیدگی کی علامت ہے، جبکہ کئی مداحوں نے اسے محض ایک اتفاقی واقعہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ یہ میچ ایشیا کپ 2025 کا چھٹا میچ ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔