دنیا حیران! پاکستان نے جدید ترین موبائل فون تیار کرلیا؛ قیمت جان کر یقین نہیں آئے گا

دنیا حیران! پاکستان نے جدید ترین موبائل فون تیار کرلیا؛ قیمت جان کر یقین نہیں آئے گا

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے پاکستان میں مکمل طور پر تیار کردہ محفوظ موبائل فون کا پائلٹ پروجیکٹ متعارف کرا دیا ہے، جو خصوصاً سرکاری اہلکاروں اور حساس اداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

اس قومی اقدام کا مقصد سرکاری رابطوں کو زیادہ محفوظ، قابلِ اعتماد اور داخلی سطح پر محفوظ ٹیکنالوجی کے ذریعے مضبوط بنانا ہے۔

حکام کے مطابق یہ موبائل فون ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں سطحوں پر مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی صورت انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتا بلکہ ایک خصوصی تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ انٹرنیٹ سے لاتعلقی کی وجہ سے اس پر سائبر حملوں کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں اور یہ حساس نوعیت کی معلومات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

ملکی ساختہ اس ڈیوائس میں استعمال ہونے والی تمام ایپلی کیشنز بھی مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ فون پاکستان میں موجود تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے سم کارڈز کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے اس کا استعمال مزید سہل ہوجاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ ڈیوائس سرکاری اداروں کے درمیان محفوظ رابطوں کے لیے ایک مضبوط متبادل فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر رجسٹرڈ ’’نان پی ٹی اے‘‘ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

این ٹی سی حکام کے مطابق اس فون میں کسی قسم کا بیک اپ فیچر موجود نہیں، جس کے باعث اگر فون چوری ہو جائے یا سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہو تو ڈیٹا تک کسی بھی صورت رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس فون کے ذریعے کی جانے والی گفتگو یا پیغامات نہ تو مانیٹر کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی انٹرسیپٹ، جس سے حساس سرکاری معلومات کا تحفظ یقینی رہتا ہے۔

ماہرین اس پیش رفت کو پاکستان میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں، جو مقامی ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھانے اور سرکاری مواصلات کے نظام کو زیادہ محفوظ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

Related Articles