امریکی کتےکی حیران کن مہارت، گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امریکی کتےکی حیران کن مہارت، گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امریکا میں ایک ذہین کتیا نے کپڑے سکھانے والے تار پر1 منٹ میں 8 کلپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ لیزا ریکرڈز کی پانچ سالہ سیاہ رنگ کی لیبراڈور کتیا جاوا نے یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔ لیزا اور جاوا نے 21 مارچ کو امریکی شہر کنساس سٹی میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران جاوا نے مقررہ ایک منٹ میں کپڑے سکھانے والے تار پر آٹھ کلپس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔

لیزا کے مطابق جاوا ابتدا میں ایک تربیتی سروس ڈاگ کے طور پر ان کی زندگی میں آئی تھی۔ اسے معذور افراد کی مدد کے لیے تیار کیا جا رہا تھا اور لیزا کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس کی پرورش اور ابتدائی تربیت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:قدرت کا انوکھا شاہکار، پانی میں خود بخود بننے والی برفیلی ڈسک

انہوں نے بتایا کہ جاوا کی زندگی کے پہلے 18 ماہ کے دوران اسے مختلف سماجی ماحول سے مانوس کرایا گیا تاکہ وہ مستقبل میں سروس ڈاگ بن سکے۔

بعد ازاں جاوا کو مزید تربیت کے لیے بھیجا گیا، تاہم ماہرین نے اسے اس پروگرام کے لیے موزوں قرار نہیں دیا۔ اس کے بعد لیزا کو اسے دوبارہ گود لینے اور اپنا پالتو جانور بنانے کا موقع مل گیا۔

یوں سروس ڈاگ نہ بن پانے والی جاوا نے ایک بالکل مختلف میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

editor

Related Articles