نیٹ فلکس کی مقبول ہارر اور سائنس فکشن سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے مداحوں کے لیے ایک اور دلچسپ خبر سامنے آگئی ہے۔ نیٹ فلکس نے اس کہانی کی دنیا پر مبنی نئی سیریز بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سیریز کا نام ’ادر ورلڈز: دی اسٹرینجر ایڈونچر‘ رکھا گیا ہے۔ اس کا اعلان 6 نومبر کو ’اسٹرینجر تھنگز ڈے‘ کے موقع پر کیا گیا۔
نئی سیریز کی کہانی 1955 میں امریکی ریاست نیواڈا کے شہر میریون میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومے گی۔ اس میں ہینری کریل کی کہانی دکھائی جائے گی کہ وہ کس طرح پراسرار طاقتیں حاصل کرتا ہے اور خوفناک کردار ’ویکنا‘ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سیریز 2028 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔