مفتی محمود مرکز اور اس کے گردونواح میں گزشتہ 26 برسوں کے دوران ہونے والی تعمیراتی، شہری اور تجارتی تبدیلیوں پر مشتمل ایک تفصیلی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں سال 2000 سے 2026 تک اس مقام کی ترقی کے مختلف مراحل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھائے گئے تاریخی مناظر کے مطابق مفتی محمود مرکز اور اس کے اطراف کا علاقہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نمایاں تبدیلیوں سے گزرا ہے، ایک وقت میں خالی پلاٹ اور محدود تعمیرات پر مشتمل یہ مقام بتدریج تعمیراتی سرگرمیوں، سڑکوں کی بہتری، رہائشی آبادی کے پھیلاؤ اور تجارتی ترقی کے مراحل طے کرتا ہوا ایک اہم کاروباری مرکز کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
سال 2000 سے 2005 خالی پلاٹ اور ابتدائی تعمیرات
ویڈیو کے مطابق سال 2000 سے 2005 کے دوران مفتی محمود مرکز کا مقام بنیادی طور پر ایک خالی پلاٹ اور ابتدائی ملحقہ تعمیرات پر مشتمل تھا۔ اس وقت علاقے کے گردونواح میں کھلی جگہیں موجود تھیں جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں انتہائی محدود تھیں۔
سال 2008 سے 2010
سال 2008 سے 2010 کے دوران علاقے کے بنیادی ڈھانچے میں بتدریج تبدیلیاں آنا شروع ہوئیں اس عرصے میں سڑکوں کے نظام میں بہتری اور قریبی آبادیوں کے پھیلاؤ کا عمل دیکھنے میں آیا، جس سے علاقے کی شہری ترقی کی بنیاد پڑی۔
سال 2011 سے 2015 کے دوران تبدیلی
سال 2011 سے 2015 کا عرصہ مفتی محمود مرکز کی تعمیراتی ترقی کے حوالے سے اہم رہا۔ اس دوران عمارت اور اس کے احاطے میں باقاعدہ تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی شکل و ساخت میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئیں اور مرکز نے اپنی موجودہ تعمیراتی شناخت کی جانب سفر شروع کیا۔
سال 2016 سے 2021 تک وسعت
سال 2016 سے 2021 کے دوران مفتی محمود مرکز کے گردونواح میں تجارتی اور رہائشی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا۔ علاقے کی مختلف تعمیرات ایک دوسرے سے منسلک ہوئیں اور اس مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوا۔
سال 2022 سے 2026
ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کے مطابق سال 2022 کے بعد علاقے میں تعمیراتی اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی قریبی پلازوں کی تعمیر اور کاروباری سرگرمیوں کے پھیلاؤ نے مفتی محمود مرکز اور اس کے گردونواح کو ایک اہم تجارتی و کاروباری مرکز کی شکل دے دی،اس طرح سال 2000 میں محدود تعمیرات اور کھلی جگہوں پر مشتمل یہ مقام 2026 تک ایک وسیع تجارتی و رہائشی علاقے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
مفتی محمود مرکز کا یہ ارتقائی سفر تجاوزات کی ایک نمایاں مثال ہے، جس میں گزشتہ 26 برسوں کے دوران علاقے کی شکل و صورت میں آنے والی تبدیلیوں کو ویڈیو کے ذریعے مختلف ادوار کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
