پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،دو اہم ترین رہنمائوں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،دو اہم ترین رہنمائوں میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئےہیں پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کے دوران دو اہم رہنما سیکرٹری جنرل سلمان اکرم را جہ اور پارٹی کی کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسفزئی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث نےنہ صرف اجلاس کے ماحول کو کشیدہ کر دیا بلکہ پارٹی کے اندر پہلے سے موجود اختلافات کو مزید واضح کر دیاہے۔

مشال یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اصل پیغام درست اور مکمل انداز میں نہیں پہنچایا جا رہا جو ہدایات یا پیغامات پارٹی چیئرمین کی جانب سے آتے ہیں وہ میڈیا یا عوام تک ایسے نہیں پہنچتے جیسا کہ انہیں پہنچا یا جانا چاہیے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، احتجاج کا مستقبل غیر یقینی، قیادت نے تجاویز مسترد کر دیں

انہوں نےسلمان اکرم را جہ پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی پوزیشن اور بیانات کو مؤثر انداز میں سامنے نہیں لا رہے ،سلمان اکرم نے ان الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود ہوتی ہے اور جو افراد ملاقات کرتے ہیں یا پیغام لاتے ہیں وہی اصل صورتحال پہنچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت انہی رپورٹس پر انحصار کرتی ہے اور وہ خود پیغام میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے انہوں نے مشال یوسفزئی کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کہا جاتا ہے وہ پوری دیانتداری سے آگے منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے

دونوں رہنمائوں میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد اجلاس کا ماحول مزید تناؤ کا شکار ہوگیا، تاہم مشال یوسفزئی نے اس معاملے پر کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا۔
انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ اس تنازعے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں،واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہوں۔

اس سے قبل بھی کئی رہنما پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے سے اختلاف کرچکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر مختلف دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی اب بھی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *