مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھا رہا ہے اور ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہو کر ان کی حفاظت کر رہا ہے، جبکہ بھارتی حکومت کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق، شناخت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔
فاروق عبداللہ نے شرکا سے سوال کیا کہ کیا انہیں دہلی حکومت سے انصاف ملنے کی کوئی امید ہے؟ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا اور ان میں بھارتی حکومت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: فرضی جھڑپیں، جعلی ہلاکتیں؛ افغان سرزمین سے سرگرم بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کا بلوچستان کے علاقے سوراب سے متعلق پروپیگنڈا بے نقاب
ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری عوام نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہ کی تو ان کا وجود، نام و نشان اور شناخت ختم ہو سکتی ہے اور انہیں یاد رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔
نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پڑوسی پاکستان مسلسل مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے اور ہر جگہ یہ مؤقف پیش کرتا ہے کہ تنازع کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔
#WATCH | Baramulla, Jammu and Kashmir: National Conference Chief Farooq Abdullah says, “…What can you expect from Delhi? You must have the courage to stand up to them and fight. If you do not, you will be wiped out. Your name and identity will disappear, and no one will even remember you. Our neighbour is constantly after them. It goes everywhere, saying that the Kashmir issue has not been resolved. It is protecting us; otherwise, their intentions are not good. They say one thing but do something entirely different. You must have the courage to stand by the truth. Speaking the truth is not easy, but unless you speak the truth and stand firm by it, your future will never be secure…”
— ANI (@ANI) October 24, 2026


