شکارپور،ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی سروس معطل

شکارپور،ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی سروس معطل

شکارپور اور جیکب آباد کے درمیان واقع ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کچھ نامعلوم افراد نے ٹرین پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا تاہم ریلوے کے چوکی دار غلام فرید کوہارو محفوظ رہے

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ موقع پر پہنچ گئے اور بتایا کہ دھماکے کے باوجود ریلوے کی پٹڑی محفوظ ہے اور ٹریک معمول کے مطابق کھلا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی، تاہم ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

 ریلوے سیکشن کی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ حفاظتی جانچ پڑتال مکمل ہو سکے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت حکومت اور ریلوے انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ریلوے ٹریک دھماکہ ،بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس عارضی معطل

علاقے میں دھماکے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور ریلوے اسٹاف نے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں، ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کے اطراف محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے دھماکے اور حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے معمولات میں محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دیں تاکہ جان و مال کا نقصان کم سے کم ہو۔

editor

Related Articles