امریکی کانگریس میں مسلمان خواتین کا پھر ڈنکا،الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب

امریکی کانگریس میں مسلمان خواتین کا پھر ڈنکا،الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب

 امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرلی۔ کانگریس کی مسلمان ارکان الہان عمر اور راشدہ طلیب اپنی نشستیں برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں  جبکہ نیو جرسی سے مسلمان امیدوار آدم حماوی نے بھی ایوان نمائندگان کی نشست جیت لی۔

ریاست منی سوٹا سے الہان عمر نے کامیابی حاصل کرکے امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی نشست برقرار رکھی۔ فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کرکے پانچویں مدت کے لیے انتخاب جیت لیا۔

راشدہ طلیب کی کامیابی امریکی سیاست میں فلسطینی نژاد نمائندگی کے تسلسل کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ وہ امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد خاتون ہیں۔
مسلمان امیدوار کی نیو جرسی سے کامیابی
نیو جرسی سے مسلمان امیدوار آدم حماوی بھی ایوان نمائندگان کے لیے منتخب ہوگئے۔ ان کی کامیابی سے امریکی کانگریس میں مسلمان نمائندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
کنساس میں 94 سالہ سیاسی تاریخ بدل گئی
دوسری جانب ریاست کنساس میں ڈیموکریٹ امیدوار ایڈم ہیملٹن نے کامیابی حاصل کرکے 94 سال بعد سینیٹ کی نشست ڈیموکریٹس کے نام کر دی۔
انہوں نے طویل عرصے سے سینیٹر رہنے والی ری پبلکن امیدوار سوزن کولنز کو شکست دی۔ سوزن کولنز پہلی مرتبہ 1996 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔ اس شکست کے ساتھ ان کے تقریباً تین دہائیوں پر محیط سینیٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

editor

Related Articles