بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 دہشت گردہلاک ہوئے ۔ جبکہ ان کاروائیوں میں تین جوانوں نے مادروطن پر جان قربان کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی، آواران، خاران، سبی، قلات، مستونگ کی کڑم وادی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کارروائیاں ہوئیں، جن میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات دی گئی ہیں۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس نے 26 اکتوبر سے 3 نومبر 2026 کے دوران بلوچستان میں 25 سے زائد کارروائیوں کا من گھڑت اور جھوٹا پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ یکم نومبر کو بلوچستان کے اضلاع خاران اور کچھی میں ہونے والی دو کارروائیوں میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ فوجی ترجمان کے مطابق کچھی کے علاقے سنی میں 10 جبکہ خاران میں سات دہشت گرد مارے گئے اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ شہید ہوئے۔