سلمان اکرم راجہ کا بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار

سلمان اکرم راجہ کا بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار

سلمان اکرم راجہ نے واضح طور پر بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں، جس میں پوچھا گیا تھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے، اس کی وجہ کیا ہے اور نیا چیئرمین کون ہوگا، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور اس کے سوا کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ جبر کے ضابطوں کے مترادف ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی، بیرسٹر گوہر کا بڑا دعویٰ

Related Articles