کرن اشفاق کا عمران اشرف کے ذکر پر سخت ردعمل، صارف کو دو ٹوک جواب

کرن اشفاق کا عمران اشرف کے ذکر پر سخت ردعمل، صارف کو دو ٹوک جواب

پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کرن اشفاق حسین ڈار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان کی ایک حالیہ انسٹاگرام ریل پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔

کرن اشفاق نے معروف برانڈ لوئس وٹون کے اسٹور کے باہر اپنی ایک ریل شیئر کی، جس میں وہ اپنے منفرد اور پراعتماد انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو پر بعض صارفین نے تنقید بھی کی اور ان کے سابق شوہر، اداکار عمران اشرف کا ذکر کرتے ہوئے تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسی لیے آپ نے عمران اشرف کو چھوڑا، کیونکہ وہ آپ کو ایسی آسائشیں اور بولڈ طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔‘اس تبصرے پر کرن اشفاق نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم ایسے شخص کا نام نہ لیں جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ اپنی پروفائل پر عمران اشرف کا نام نہیں چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل ایان کو کن لوگوں سے خطرہ تھا؟ جیا علی نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’اب ہمیں معلوم ہوگیا کہ عمران نے آپ کو طلاق کیوں دی۔‘اس پر کرن اشفاق نے جواب دیا، ’میں قسم کھا کر کہتی ہوں، یہی وجہ تھی۔‘واضح رہے کہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے اکتوبر 2022 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کی شادی تقریباً 4 سال تک قائم رہی۔ دونوں کا ایک بیٹا روہام بھی ہے۔

کرن اشفاق ماضی میں اپنے سابق شوہر کے قدامت پسند رویے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کر چکی ہیں اور دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہیں میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا جاتا تھا۔

editor

Related Articles