ایمانداری کی شاندار مثال، بس کنڈکٹر نے دو سال بعد بزرگ خاتون کا بیگ واپس کردیا

ایمانداری کی شاندار مثال، بس کنڈکٹر نے دو سال بعد بزرگ خاتون کا بیگ واپس کردیا

بھارت میں ایک بزرگ خاتون کا 2 سال قبل بس میں گم ہونے والا بیگ بالآخر انہیں واپس مل گیا، جس میں 24 ہزار بھارتی روپے نقد اور اہم طبی دستاویزات موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 2024 میں بس کے سفر کے دوران اپنا بیگ بھول گئی تھیں۔ بیگ ملنے پر بس کنڈکٹر راجو وانی نے اسے واشیم بس ڈپو انتظامیہ کے حوالے کردیا، تاہم وہیں نہیں رکے بلکہ بیگ کی اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش بھی جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کے بعد مٹی میں چمکتا ہیرا ملا، 7 کسانوں اور مزدوروں کی قسمت بدل گئی

راجو وانی تقریباً2 سال تک خاتون کی تلاش کرتے رہے، تاکہ رقم اور ضروری طبی دستاویزات سمیت ان کا سامان انہیں واپس کیا جاسکے۔ بالآخر اتفاق سے خاتون دوبارہ اسی بس روٹ پر سفر کرتے ہوئے راجو وانی کے سامنے آگئیں۔ کنڈکٹر نے انہیں پہچان لیا اور فوری طور پر ان کا بیگ، 24 ہزار بھارتی روپے اور طبی دستاویزات ان کے حوالے کردیں۔

2 سال بعد اپنا گمشدہ سامان واپس ملنے پر خاتون کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے راجو وانی کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں 1100 بھارتی روپے انعام بھی دیا۔ اس کنڈکٹر کی یہ دیانت داری سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں لوگ ان کے اقدام کو ایمانداری اور انسانیت کی قابلِ تقلید مثال قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles