موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران سرد اور خشک موسم کے تسلسل کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام اسکول اور کالجز 12 جنوری سے معمول کے مطابق تعلیم فراہم کریں گے اور اس دوران تعلیمی عمل پر کوئی خلل نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، ملک برآمدات پرمبنی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، وزیر خزانہ

