حیدرآباد ہائیکورٹ بار نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

حیدرآباد ہائیکورٹ بار نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حیدرآباد آمد کے موقع پر انہیں حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرنے کی اجازت دینے کے معاملے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سہیل آفریدی کل حیدرآباد میں مختلف تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار نے باقاعدہ طور پر ایک خط جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بار کے اجلاس میں خطاب کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔

بار کے 11 ممبران نے وزیراعلیٰ کو خطاب کرنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی جبکہ صرف ایک ممبر نے اس کی حمایت کی اس معاملے پر صدر بار ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ بار کے اصولوں اور روایات کے مطابق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ، سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نے ذاتی طور پر سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے کا خط جاری کیا تھا جس پر صدر بار نے واضح کیا کہ یہ اقدام انفرادی نوعیت کا تھا اور بار کی اجتماعی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔

سہیل آفریدی کی حیدرآباد آمد اور ان کے خطاب کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ آنے والے دنوں میں مقامی سیاست اور عدالتی برادری میں دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے یہ معاملہ عوامی ردعمل اور میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles