معروف اینکر پرسن مونا عالم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور دونوں کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں “All is well” کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔
مونا عالم نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان افواہوں اور قیاس آرائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے عسکری اور سیاسی حلقوں سے رابطے کیے ہیں اور دونوں جانب سے تعاون اور ہم آہنگی کی تصدیق ملی ہے۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے بعض چھوٹے موٹے شکوے ہو سکتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر حکومت، مسلم لیگ ن اور عسکری قیادت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا بلکہ ان کے تعلقات انتہائی مثالی اور مضبوط ہیں۔
مونا عالم نے زور دیا کہ ایسے بیانیے جو اختلافات یا دراڑ کا تاثر دیتے ہیں، حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور موجودہ قیادت کے اتحاد اور ہم آہنگی نے پاکستان کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کو مستحکم بنایا ہے۔