ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری: تنخواہ میں ایک اور الاؤنس شامل کرنے کا فیصلہ

ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری: تنخواہ میں ایک اور الاؤنس  شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے بورڈ نے گرڈ اسٹیشنز پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایک اہم مالی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت گرڈ اسٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دیا جائے گا، جس کا اطلاق فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس اقدام کو فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے عملے کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پیسکو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ الاؤنس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو روزانہ خطرناک حالات میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں۔ اس میں ایس ایس او، فٹرز، ٹیسٹ انسپکٹرز اور ہیلپرز شامل ہیں۔ بورڈ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کے بعد متفقہ طور پر الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرڈ اسٹیشنز پر کام کے دوران ملازمین کو بجلی سے جڑے شدید خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ ڈینجر الاؤنس کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اضافی مالی تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں۔

پیسکو حکام نے واضح کیا کہ یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشنز پر تعینات تمام اہل ملازمین کو دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے نہ صرف عملے کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ ادارے کے اندر افرادی قوت کے حوصلے اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *