پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات ملکی ریفائنری قیمتوں پر بھی پڑے ہیں، رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

پیٹرول پریمیم پر بھی فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی  جس کے بعد یہ 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 72 پیسے کمی ہوئی جبکہ ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

اسی طرح  ڈیزل کی عالمی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی  ڈیزل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 33 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 155 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 149 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ملکی ایندھن کی قیمتوں پر براہ راست پڑتا ہے  اور یہ کمی صارفین کے لیے کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق ریگولیٹری اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ مارکیٹ کو مستحکم رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles