کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا

کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جبر و استبداد اور ناحق سزاؤں سےکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی گھناؤنی سازشیں جاری  ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی عدالت نے معروف حریت پسند خاتون رہنما اور تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسی مقدمے میں حریت پسند رہنماؤں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ تینوں رہنماؤں کو سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی،  یہ مقدمہ بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمانوں کیخلاف منظم ریاستی جبر، عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں ایک سیاسی اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 1987 میں خواتین کی قیادت میں قائم کی گئی آزادی پسند تنظیم دخترانِ ملت کی بانی رہنما ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کے شوہر عاشق حسین بھی گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے بھارت میں من گھڑت مقدمات کے تحت قید ہیں۔

’تاریخ کا بدلہ لینا ہوگا ‘ اجیت ڈوول کے بیان پربھارت میں ہلچل، اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی سخت تنقید

ایسے جابرانہ ہتھکنڈے غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے جذبے کو پست نہیں کر سکتے۔

editor

Related Articles