اختلافات بھلا کر رجب بٹ مسٹر پتلو کی حمایت میں سامنے آ گئے

اختلافات بھلا کر رجب بٹ مسٹر پتلو کی حمایت میں سامنے آ گئے

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا اور انہیں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل پیش آنے والے بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور معافی مانگی۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی اور دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسٹر پتلو نے خاموشی توڑ دی، بھگدڑ کے واقعے پر بڑا مطالبہ کردیا

اس صورتحال میں رجب بٹ نے ماضی کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنے سابق دوست کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب ان دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا ہے۔

انہوں نے مسٹر پتلو کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہی حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، اس لیے ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ رجب بٹ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔

یوں ماضی کے اختلافات کے باوجود رجب بٹ کی جانب سے سامنے آنے والے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی اور مشکل وقت میں ساتھ دینے کے جذبے کو ایک بار پھر موضوع بحث بنا دیا۔

editor

Related Articles