خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان نے عالمی منڈی میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔
ستمبر 2026 میں پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیے، جبکہ دنیا کے بڑے چاول برآمد کنندگان میں شامل ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔ اس طرح پاکستان نے1 ماہ کے دوران برآمدات کے حجم میں ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری آمدورفت کی مشکلات کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی طلب برقرار رہی۔