نیپال میں خوفناک حادثہ، لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں جا ٹکرائے

نیپال میں خوفناک حادثہ، لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں جا ٹکرائے

نیپال کے پہاڑی علاقے ایورسٹ میں بیس کیمپ کے قریب لینڈنگ کی کوشش کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر نیپال کے علاقے پھیریچے میں پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹر فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی نامی کمپنیوں کے زیرِ انتظام تھے اور لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹر کس وجہ سے ٹکرائے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں پاکستان کی بڑی کامیابی، چاول برآمدات میں نیا ریکارڈ

نیپال کا ایورسٹ خطہ دنیا بھر سے آنے والے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کے لیے اہم مقام ہے۔ یہاں دشوار گزار پہاڑی راستوں اور بلند مقامات تک رسائی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔

editor

Related Articles