ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں ؟بڑا فیصلہ ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستان شرکت کرے گا یا نہیں ؟بڑا فیصلہ ہوگیا

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حکومت نے کہا حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

  یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کے میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟آئی سی سی نے واضح کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کو بھارت، نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہوگا، جبکہ بھارت کے ساتھ بڑا میچ 15 فروری کو کولمبو میں طے ہے۔

 ذرائع کے مطابق پلان بی کے مطابق پاکستان، پاکستان شاہینز اور انڈر 18 ٹیموں کے لیے ایک متبادل ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔یہ اقدام ٹیم کے تحفظ اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ دیگر میچز کے لیے پاکستان کی مکمل تیاری جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *