فتنہ الہندوستان کو تاریخی شکست،نوشکی میں بی ایل اے کے مزید 15 دہشت گرد جہنم واصل

فتنہ الہندوستان کو تاریخی شکست،نوشکی میں بی ایل اے کے مزید 15 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں ناکام حملوں کے بعد بی ایل اے کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے د ہشتگردوں کو چن چن کر ختم کررہی ہیں، نوشکی میں مزید 15  دہشتگرد جہنم واصل ،سکیورٹی فورسز نے وڈیو ثبوت جاری کردیا، فتنہ الہندوستان کو تاریخی شکست۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 15 دہشتگرد مارے گئے۔  سیکورٹی ذرائع  کے مطابق  یہ دہشتگرد   منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد واقعے سے متعلق ویڈیو شواہد بھی جاری کر دیے ہیں، جن میں آپریشن کے مختلف مراحل اور دہشتگردوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ کارروائی مؤثر اور بہترین  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :بی ایل اے سے ہمدردی رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ، بلوچستان حکومت

   بی ایل اے کے متعدد حملے ناکام بنائے گئے ہیں، جس کے بعد بھارتی فنڈڈ بی ایل اے کے دہشتگرد دم دبا کر بھاگ رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز کے جوان انہیں چن چن کر جنہم واصل کررہے ہیں ۔

سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی فورسز کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *