سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پاکستان میں فروری 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں تقریباً وہی رہیں جو جنوری کے اواخر میں تھیں، تاہم بعض علاقوں میں معمولی فرق ضرور ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیلرز اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ (OPC) کے 50 کلوگرام کے ایک تھیلے کی اوسط ریٹیل قیمت اس وقت 1,380 روپے سے 1,450 روپے کے درمیان ہے تاہم قیمتوں کا انحصار علاقے، سپلائی کی صورتحال اور طلب پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جنوری کے اختتام کے بعد سے سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی نمایاں اضافہ یا کمی سامنے نہیں آئی ، فروری کے آغاز میں ملک کے شمالی علاقوں میں معمولی اضافے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس کی وجہ لاجسٹکس اور سپلائی چین کے مسائل بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے جنوبی علاقوں، خصوصاً کراچی اور گرد و نواح میں سیمنٹ کی سپلائی نسبتاً بہتر ہونے اور فیکٹریوں سے کم فاصلے کے باعث قیمتیں مسابقتی سطح پر برقرار ہیں، جس سے مقامی خریداروں کو ریلیف مل رہا ہے۔

اس حوالے سے بلڈرز اور کنٹریکٹرز کے مطابق سیمنٹ کی موجودہ مستحکم قیمتیں تعمیراتی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے سازگار ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام نہ صرف تعمیراتی شعبے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *