سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، زیورات کی فروخت میں بے پناہ اضافہ، دبئی گولڈ مارکیٹ میں رش

سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی، زیورات کی فروخت میں بے پناہ اضافہ، دبئی گولڈ مارکیٹ میں رش

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے سونے اور چاندی کے زیورات فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں دبئی گولڈ سوک سمیت مختلف مارکیٹوں میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان، داسن شاناکا کیپٹن مقرر

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، جس کے بعد قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی۔ اس صورتحال کو کئی شہریوں نے مالی فائدہ اٹھانے کا موقع قرار دیا اور اپنے برسوں پرانے زیورات، سونے کے بسکٹ اور چاندی کے سکے فروخت کر دیے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں افراد نے گھریلو قرضوں کی ادائیگی، کریڈٹ کارڈ واجبات ختم کرنے اور نئی جائیداد خریدنے کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ خاص طور پر وہ افراد جو کورونا کے بعد مالی دباؤ کا شکار تھے، انہوں نے سونے کی فروخت کو وقتی ریلیف کا ذریعہ بنایا۔

دبئی گولڈ سوک کے تاجروں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد زیورات فروخت کرنے آ رہے ہیں، جن میں مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی رہائشی بھی شامل ہیں۔ ایک دکاندار کے مطابق بعض خاندان پورے پورے سیٹ فروخت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ سرمایہ کاری کی نیت سے خریدے گئے سونے کے بسکٹ مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:روس میں 4 چاند یا قدرت کا کوئی معجزہ؟ وائرل ویڈیوز کی سائنسی حقیقت سامنے آگئی

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی شرح سود سے جڑا ہوا ہے۔ ان کے مطابق اگر قیمتیں دوبارہ اوپر گئیں تو فروخت کا یہ رجحان وقتی ثابت ہو سکتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں شہری کیش حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد دوبارہ خریداری کا رجحان بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے، کیونکہ سونا اب بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *