ماورہ حسین کے لیے امیر گیلانی کا قیمتی سرپرائز، اداکارہ کا فوٹو شوٹ بھی سامنے آگیا

ماورہ حسین کے لیے امیر گیلانی کا قیمتی سرپرائز، اداکارہ کا فوٹو شوٹ بھی سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو شوہر اور اداکار امیر گیلانی نے آئی فون 18 پرو میکس تحفے میں دے دیا، جس پر اداکارہ خوشی سے نہال ہوگئیں۔ نئے فون کی خوشی میں انہوں نے خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فون کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ جب شوہر آپ کو نیا فون تحفے میں دے تو اس کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تو بنتا ہے۔

تصاویر میں ماورہ حسین پیلے رنگ کے پولکا ڈاٹ ٹاپ کے ساتھ سیاہ شرٹ اور ٹراؤزر پہنے نظر آئیں۔ اداکارہ نے گھر کے مختلف حصوں میں نئے فون کے ساتھ تصاویر بنوائیں، تاہم ان کی جانب سے شوہر امیر گیلانی یا بیٹے کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کا نیا روپ سامنے آگیا، اداکاری کے بعد ہدایتکاری میں قدم رکھنے کی تیاری

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور انہیں مبارک باد دی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ امیر گیلانی دوسروں کے لیے تحفے دینے کا معیار بہت بلند کر رہے ہیں۔ اس پر ماورہ حسین نے جواب دیا کہ یہ بات انہیں جذباتی کر دیتی ہے۔ اداکارہ منال خان نے بھی انہیں مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ ماورہ حسین اور امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، جبکہ ستمبر 2026 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

editor

Related Articles