پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، رضا ربانی

پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو غیر آئینی قرار د یکر اسے یکسرمسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کردیا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کو ایسنشل پالیسی کے حوالے سے معلوم نہیں، اداروں کی نجکاری ایسنشل پالیسی میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ آئین کے تحت نجکاری کی اجازت دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے ، مفتاح اسماعیل

اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل کے حوالےکرنا چاہیے،جب تک وہاں سے منظوری نہیں ہوتی اس وقت تک قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری غیرآئینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اسٹریٹجک اثاثہ ہے، قومی ایئر لائن کا نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نجکاری کی پالیسی بنائی ہے، کسی بھی ادارے کی نجکاری نے کبھی بھی مثبت نتائج نہیں د ئیے۔ جہاں نجکاری کی گئی وہ ادارے بند پڑے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ آئندہ ہفتے اگلا لائحہ عمل سامنے رکھیں گے، پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ بھی لگائیں گے۔

editor

Related Articles