حلقے کو تباہ کرکے صرف میڈیا میں شوبازی، ملتان کی عوام نے جاوید ہاشمی کے سیاسی ڈرامے کو مسترد کر دیا

حلقے کو تباہ کرکے صرف میڈیا میں شوبازی، ملتان کی عوام نے جاوید ہاشمی کے سیاسی ڈرامے کو مسترد کر دیا

جب سیاسی زمین بنجر ہو جائے اور ہر پارٹی کا در بند ہو جائے، تو ریاست پر حملہ ہی اخری سہارا بن جاتا ہے ، ہر در سے دھتکارے گئے جاوید ہاشمی کی ریاست مخالف بیان بازی پر ملتان کی عوام کا شدید ترین ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ 

سینئر سیاستدان کہلانے والے جاوید ہاشمی کی ریاست مخالف بیان بازی اور میڈیا میں زندہ رہنے کی سستی ہوس اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،  اپنے ہی حلقے کو محرومیوں کے اندھیروں میں دھکیلنے والے اس سیاستدان کو اب ملتان کے باسیوں نے دوٹوک آئینہ دکھاتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ڈرامے بازی کا یہ کھیل اب مزید نہیں چلے گا۔

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں ملتان  کے مقامی شہریوں نے  کھل کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے اور جاوید ہاشمی کی کارکردگی کو صفر قرار دیا، عوام کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے اپنے حلقے میں کوئی قابلِ ذکر ترقیاتی کام نہیں کروایا ،  طویل عرصے تک اقتدار اور سیاست کے ایوانوں میں رہنے کے باوجود ملتان کے عوام کو بنیادی سہولیات اور ترقی سے محروم رکھا گیا ،  حلقے کی پسماندگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہاں کے نمائندوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

 میڈیا کا شوق اور سیاسی یتیمی

شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا  کہ اب جاوید ہاشمی کسی بڑی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہیں، نہ نون لیگ، نہ پیپلز پارٹی اور نہ ہی پی ٹی آئی انہیں قبول کرنے کو تیار ہے ،  سیاسی تنہائی اور گمنامی کے اس دور میں وہ صرف میڈیا پر اپنی موجودگی برقرار رکھنے اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث رہنے کے لیے متنازع اور غیر سنجیدہ بیانات کا سہارا لیتے ہیں ،  ان کی یہ کوششیں صرف سستی شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے مترادف ہیں۔

 “سیاست چھوڑیں، عبادت پر دھیان دیں”

ملتان کے باسیوں نے دوٹوک الفاظ میں جاوید ہاشمی کو مشورہ دیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی عمر میں انہیں سیاسی جوڑ توڑ اور تنقید برائے تنقید سے گریز کرنا چاہیے ،  عوام کا کہنا ہے کہ سیاست کے میدان میں اب ان کے پاس دینے کے لیے کچھ نہیں رہا، اس لیے بہتر یہی ہے کہ وہ سیاست کو خیرباد کہہ کر اپنا زیادہ تر وقت اللہ کی عبادت اور آخرت کی تیاری میں صرف کریں۔جاوید ہاشمی پر عوام کی یہ تنقید  اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جو لوگ اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد عوام کے مسائل سے منہ موڑ لیں، تاریخ انہیں ہمیشہ کے لیے فراموش کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فضل الرحمن کا حال بھی پی ٹی آئی جیسا ہوگا، ریاست مخالف بیان بازی پر کرک کے شہری پھٹ پڑے

ملتان کے شہریوں کا دوٹوک فیصلہ اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ اب عوام باشعور ہو چکی ہے اور وہ کسی کو بھی سستی شہرت یا ذاتی مفادات کے لیے ریاست اور اداروں کے خلاف کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ، وقت آ گیا ہے کہ جاوید ہاشمی سیاسی جوڑ توڑ اور میڈیا شوبازی کا یہ ناٹک بند کریں، کیونکہ عوامی عدالت نے انہیں مسترد کردیا ہے ۔

editor

Related Articles