پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے،آصف زرداری

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے،آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کی اعلیٰ قیادت اور خاص طور پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس مشکل اور دردناک وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہم ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی قدآور اور عالمی سطح پر محترم مذہبی و سیاسی شخصیت کے انتقال سے نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم دنیا متاثر ہوئی ہے، کیونکہ ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے عوام کے لیے فکری اور سیاسی رہنمائی کا سبب بنتے ہیں۔

صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے اور مرحوم رہنماؤں کی روحوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس طرح کے واقعات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں،شہباز شریف

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی قوانین کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو نشانہ بنانا قابل تشویش عمل ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *