پاکسان، قطر ثالثی کی بڑی کامیابی،ایران امریکہ مذاکرت آج دوحہ میں متوقع،عرب میڈیا کا دعوی

پاکسان، قطر ثالثی کی بڑی کامیابی،ایران امریکہ مذاکرت آج دوحہ میں متوقع،عرب میڈیا کا دعوی

پاکستان اور قطر کی مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے  جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج قطری دارالحکومت دوحہ میں متوقع ہیں۔  

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم دوحہ پہنچ چکی ہے اور مذاکرات کے لیے مختلف امور زیر غور ہیں۔ مجوزہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی اور تہران کو مالی مراعات دینے جیسے اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا اہم کردار، ایران نے کھل کراعتراف کرلیا

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت، امریکی پابندیوں میں نرمی، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور تہران کو ممکنہ مالی مراعات دینے کے معاملات بھی زیر بحث آسکتے ہیں

پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ پاکستان اور قطر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مشاورت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے ایرانی قیادت اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطے کیے ہیں تاکہ فوجی تصادم کے خدشات کم کرکے مذاکرات کی راہ ہموار کی جاسکے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: بھارتی میڈیا ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کا مثالی کردار تسلیم کرنے پر مجبور

پاکستان کی کوششوں کا اہم پہلو یہ ہے کہ دونوں فریقوں کو ایسے مذاکراتی فریم ورک پر واپس لایا جائے جس کے ذریعے جنگ بندی، پابندیوں اور آبنائے ہرمز کے معاملات کا قابل قبول حل تلاش کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو بھی مذاکرات کی بنیاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles