اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بند کریں! افغان طالبان کے گمراہ کن بیانیے پر وزارت اطلاعات کا سخت ردعمل

اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بند کریں! افغان طالبان کے گمراہ کن بیانیے پر وزارت اطلاعات کا سخت ردعمل

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کے ترجمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے ترجمان کا بیان افغان قیادت کی انتہائی گمراہ کن سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام میں طالبان حکومت کی مسلسل ناکامی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت دونوں ممالک کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی بنیادی وجوہات تسلیم کرنے کے لیے آمادہ نہیں اور افغان قیادت مسلسل پاکستان کی پالیسیوں کو موردِ الزام ٹھہرا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اس اہم مسئلے کو مسلسل نظرانداز کر رہے ہیں جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تلخی اور کشیدگی کا بنیادی سبب ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی ہے، جسے روکنے میں طالبان حکومت مسلسل ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جارحیت کا انجام تباہی ہو گا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نئی عسکری کارروائی پر سخت ترین جواب کی دھمکی

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان قیادت کو پاکستان کی پالیسیوں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے تعلقات کی خرابی کی اصل وجوہات کو تسلیم کرنا ہوگا۔

بیان کے مطابق کابل حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ہے، جس کی روک تھام طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles