ریاست کا نمک کھا کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ، فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کی خاطر تمام حدیں پار کر دیں

ریاست کا نمک کھا کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ، فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کی خاطر تمام حدیں پار کر دیں

سیاسی میدان میں ذاتی مفادات کی ہوس اور اقتدار کی اندھی دوڑ نے ایک بار پھر قومی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان کی جانب سے دیے جانے والے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات نے ملک بھر میں ایک نیا سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ سیاسی و پارلیمانی حلقوں میں اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جو شخص ہمیشہ ریاست کے دسترخوان پر پلا بڑھا اور جسے اس ملک نے عزت، عہدے اور مقام بخشا، آج وہ ذاتی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے کھل کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :’نئے سیٹ اپ میں حصہ نہ ملا تو رونا شروع کر دیا‘خواجہ آصف نے فضل الرحمن کی اصلیت بے نقاب کر دی

تجزیہ کاروں اور حکومتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  فضل الرحمان نے اقتدار کے حصول کی خاطر تمام سیاسی و اخلاقی “ریڈ لائنز” عبور کر لی ہیں۔ جب تک انہیں حکومت میں حصہ اور مراعات ملتی رہیں  وہ مزے لیتے رہے  مگر جیسے ہی اقتدار ان کے ہاتھوں سے نکلا  انہوں نے ملکی سلامتی اور ریاستی رٹ کو ہی چیلنج کرنا شروع کر دیا۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دوٹوک الفاظ میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ذاتی سیاست کو کبھی بھی قومی مفادات سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ریاست کی روٹی کھا کر اسی ریاست کے خلاف زبان درازی کرنا اور دشمن قوتوں کے بیانیے کو تقویت دینا صریحاً قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :سیاسی یتیمی اور اقتدار کی ہوس نے فضل الرحمن کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا، پاک افواج کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں ! سرگودھا کے شہریوں کا شدید ردِعمل

عوامی اور سیاسی حلقوں کا اب ایک ہی پرزور مطالبہ ہے کہ  فضل الرحمان اپنے اس ملک دشمن اور متنازع رویے پر فوری طور پر قوم سے معافی مانگیں اور اپنے تضحیک آمیز الفاظ واپس لیں۔ پاکستانی عوام اب کسی بھی ایسے سیاستدان کو معاف کرنے کے روادار نہیں ہیں جو اپنے ذاتی سیاسی مقاصد کے لیے مادرِ وطن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔

editor

Related Articles