پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 30 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل کرنے کا نظام ختم کرنے کی تیاری، حکومت کی 15 روزہ طریقہ کار اپنانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 85 پیسے اضافے کے بعد 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہنے سے اس ایندھن کے صارفین کو فی الحال اضافی قیمت ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

editor

Related Articles