ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تہران کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں کسی بھی قسم کی پیشرفت کے لیے ایران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو متعدد مرتبہ اور واضح انداز میں پہنچائی جاچکی ہیں۔ تہران نے اپنے مطالبات کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں چھوڑا اور متعلقہ فریقوں کو بتا دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت کن نکات سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں :طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یکطرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ، ایرانی سپیکرباقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالنے اور مراعات کا لالچ دینے کی حکمت عملی کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ایران کے مؤقف پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ تہران دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوگا اور مذاکرات میں پیشرفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب واشنگٹن ایران کی سات شرائط تسلیم کرے۔


