ملک میں آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک میں آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ چند بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پری مون سون سسٹم فعال، محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،لسبیلہ ، تربت، دادو، پڈعیدن، موہنجو دڑو، حیدرآباد میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور 40، کراچی 38، لاہور 37، اسلام آباد، کوئٹہ، مظفر آباد 34، پشاور 33 اور گلگت میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے ، اگرچہ کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی سے وقتی ریلیف ملنے کی امید ہے، تاہم مجموعی طور پر ملک میں گرمی کی شدت فی الحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles