مولانا ادریس کا شہادت سے کچھ دن قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

مولانا ادریس کا شہادت سے کچھ دن قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

مولانا ادریس کا شہادت سے کچھ دن قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت بالخصوص فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی خدمات کی بدولت پاکستان کو پوری دنیا میں نامور مقام حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس بات کی گواہ ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مولانا ادریس نے مزید کہا ایران اور امریکہ جنگ میں ثالثی کرکے پاکستان نے پوری دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچایا۔دنیا کے مختلف ممالک جنگوں میں مبتلا تھے لیکن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کے بدولت ملک میں دنیا میں امن قائم ہوا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق نائب اسپیکر مولانا شیخ محمد ادریس کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش(اسلامک اسٹیٹ خراسان) نے قبول کر لی ہے۔

تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے منگل کی صبح اتمانزئی کے علاقے میں مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

داعش خراسان کے بیان میں مولانا ادریس کو حکومت نواز عالمِ دین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے میں انہیں شہیدجبکہ ان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا ادریس جے یو آئی (ف) کی ضلعی قیادت کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی ایک اہم مقام رکھتے تھے اور دہشت گردی کے خلاف سخت موقف کے لیے جانے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق : پاکستان کا فتح میزائل سسٹم کا تجربہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

Related Articles