لانگ مارچ پر پی ٹی آئی میں بغاوت،جنید اکبر کی پارٹی قائدین اورممبران اسمبلی کو دھمکیاں

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی میں بغاوت،جنید اکبر کی پارٹی قائدین اورممبران اسمبلی کو دھمکیاں

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں شرکت کے معاملے پر اپنے ہی پارٹی ارکان اسمبلی اور قائدین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ایم پی ایز، ایم این ایز یا پارٹی قائدین 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے، ان کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

جنید اکبر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ جو لوگ 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہیں ہوں گے، وہ اپنے لیے کوئی دوسری پارٹی بنا لیں۔

ارکان اسمبلی لانگ مارچ سے نالاں

4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے اندر بھی مشاورت جاری ہے اور متعدد اراکین لانگ مارچ سے باغی ہیں  جبکہ بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجاویز سامنے آنے کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

پارٹی اجلاس میں بھی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسے مسترد کرتے ہوئے ارکان کو 4 اکتوبر کی تیاریوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

جنید اکبر کا سخت پیغام

تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے بیان میں پارٹی ارکان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 4 اکتوبر کو پاکستان میں موجود نہ ہونے والے ایم پی ایز، ایم این ایز اور پارٹی قائدین کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اپنے لیے کوئی دوسری پارٹی بنا لیں۔

سومنات بنانے کی دھمکی

یاد رہے کہ اس سے قبل جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد کوسومناتبنانے کا بیان بھی سامنے آیا تھا، جس پر سیاسی حلقوں میں بحث ہوئی تھی۔

اب 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے قبل پارٹی کے اندر بعض ارکان کی عدم دلچسپی اور لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجاویز کے بعد جنید اکبر نے اپنے ہی پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کو سخت الفاظ میں پیغام دیا ہے۔

4 اکتوبر کا فیصلہ برقرار

 ادھر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے اجلاس میں بعض ارکان کی جانب سے مارچ مؤخر کرنے کی تجویز پیش کی گئی، تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے انتشار کی پالیسی اپناتے ہوئے  یہ تجویز مسترد کردی۔

editor

Related Articles