عالمی مارکیٹ میں بھونچال، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں بھونچال، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی مارکیٹ کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی تجارتی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح اماراتی خام تیل مربان کے سودے بھی 106 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں، جس سے عالمی منڈی میں شدید بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔

 مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال عالمی سپلائی چین کیلئے بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے خصوصاً آبنائے ہرمز کے حوالے سے خدشات نے مارکیٹ پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اگر خطے میں کشیدگی کم نہ ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے سستا پیٹرول لا کر پاکستان فروخت کرنے کی اجازت، بڑی تجویز

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل خام تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا عسکری کشیدگی کی صورت میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار اور عالمی منڈیاں مسلسل محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ ملک میں پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles