انمول پنکی نے نیٹ ورک کے راز اگل دیے، بڑے انکشافات سامنے آگئے

انمول پنکی نے نیٹ ورک کے راز اگل دیے، بڑے انکشافات سامنے آگئے

منشیات اسمگلنگ اور سپلائی نیٹ ورک سے متعلق گرفتار ملزمہ انمول پنکی سے کی گئی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں نیٹ ورک کی ساخت سپلائی چین اور مبینہ طور پر شامل افراد کی تفصیلات شامل ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی زندگی اور بعد ازاں مختلف مراحل میں نیٹ ورک سے جڑنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں مختلف شہروں میں سرگرم افراد شامل تھے جو ترسیل رابطہ کاری اور مالی لین دین میں کردار ادا کرتے تھے۔

مبینہ نیٹ ورک میں مختلف افراد کے ذریعے منظم طریقے سے سپلائی چین چلائی جاتی تھی جس میں ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت مواد مختلف شہروں تک پہنچایا جاتا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیٹ ورک کے کچھ ارکان ترسیل اور تقسیم کے مختلف مراحل میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہ نیٹ ورک لاہور کراچی اور راولپنڈی تک پھیلا ہوا تھا جہاں مختلف افراد کو ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ کراچی میں اس نیٹ ورک کی نگرانی اور تقسیم کے لیے مختلف افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن میں اہم سیاسی شخصیات، کاروباری افراد شامل ہیں جن کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مبینہ مالی لین دین کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے جاتے تھے جن میں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز شامل ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان تمام پہلوؤں کی فرانزک جانچ اور تصدیق جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر مبینہ افراد کی نشاندہی کے بعد چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ تحقیقات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles