پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور اسے مسترد کر دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست آڈٹ اعتراضات کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں انتخابات میں بطور جماعت حصہ نہیں لے سکے گی۔

پی ٹی آئی کا ردعمل اور عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے پارٹی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فوری طور پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی رہنما سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے کھیل کھیلا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ انتخابات کو متنازع بنا دیتا ہے اور ایسے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جشن بھارت میں سوگ کا سماں، کشمیری مسلمان بنیان مرصوص کی خوشیوں میں شریک

Related Articles