ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زیادہ متاثر ہونے والے شہروں کی تفصیلات آگئیں

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زیادہ متاثر ہونے والے شہروں کی تفصیلات آگئیں

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں خصوصاً سوات ملاکنڈ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے اس کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی علاقوں میں بھی زمین لرزنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑی خوشخبری، حکومت نے جون تک پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کر لیا

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے باعث گھروں دفاتر اور دیگر عمارتوں میں موجود افراد گھبرا کر باہر نکل آئے۔

تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ زلزلے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles