قلات،روڈینگو کراسنگ کے قریب دہشت گردوں کی سڑک بند کرنے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

قلات،روڈینگو کراسنگ کے قریب دہشت گردوں کی سڑک بند کرنے کی کوشش ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

قلات میں دہشتگردوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے اور ٹرالرز کو جلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کرکے دو موٹرسائیکلیں، بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

سکیورٹی فورسزکوانٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی کہ روڈینگو کراسنگ میں شرپسند عناصر کی موجودگی رپورٹ ہوئی جو روڈ بلاک کرنا چاہتے تھے جس پر دو کمانڈوز ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ژوب، سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک،2زخمی 

راج چیک پوسٹ پر موجود کمانڈوز نے مشرقی سمت سے شرپسندوں کی نقل و حرکت رپورٹ کی جیسے ہی دہشتگرد ناکہ قائم کرنے کے لیے روڈ پر آئے، فوراً ان پر فائر کھول دیا گیاجس پر دہشتگرد مشرق کی جانب سید علی پہاڑیوں کی طرف فرار ہو گئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور راج چیک پوسٹ سے 4 کلومیٹر مشرق میں دہشتگردوں کی2 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

 یہ بھی پڑھیں :دالبندین کے پاس این 40 پر فتنہ الہندوستان کی ناکہ لگانے کی کوشش ناکام، فتنہ الہندوستان کے 7دہشتگرد واصل جہنم

دوسری طرف روڈینگو کراسنگ سے 5 کلومیٹر جنوب (گائیوان گاؤں) میں روڈ بلاک اور 2 ٹرالرز کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش بھی رپورٹ ہوئی۔ مجموعی طور پر 17 ٹرالرز قلات کی طرف جا رہے تھے۔ شرپسندوں نے 2 ٹرالرز پر فائرنگ کی اور ڈرائیور کیبن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

پاک فوج کے جوان فوری طور پر روڈینگو کراسنگ کی طرف روانہ ہوئے۔ گائیوان گاؤں کے مشرق میں 2 نامعلوم مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی جن کا تعاقب کیا گیا اور انہیں جہنم واصل کردیا گیا،

سکیورٹی فورسز نے دونوں دہشتگردوں کی لاشیں بھی تحویل میں لے لیں جبکہ ٹرالز اور ڈرائیورز کو واپس قلات منتقل کردیا گیا

دہشتگردوں سے ایک رائفل، ایک ایس ایم جی،6 موبائل فون،10میگزین،2 ہینڈ گرنیڈ2 STOS ڈیوائسز،2 موٹر سائیکلیںبرآمد کرلی گئی

editor

Related Articles