سعودی عرب ، قطر ، یواے ای کی درخواست ، ٹرمپ کا ایران پر حملہ موخرکرنے کا اعلان

سعودی عرب ، قطر ، یواے ای کی درخواست ، ٹرمپ کا ایران پر حملہ موخرکرنے کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر ایران کے خلاف کل کے لیے طے شدہ ممکنہ فوجی حملے کو مؤخر کردیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک لائیو خطاب کے دوران کہا کہ خلیجی ممالک نے خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر امریکا سے درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف کارروائی کو فی الحال روکا جائے ، انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادی ممالک کے تحفظات کو اہمیت دیتا ہے اسی لیے فوری حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اگلا قدم جلد اٹھایا جاسکتا ہے،میں کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہوں،ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے حوالے سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور واشنگٹن تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو سخت ردعمل دیا جائے گا تاہم موجودہ مرحلے پر سفارتی کوششوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگی صورتحال سے بچنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ خلیجی قیادت نے باور کرایا کہ کسی بھی بڑے فوجی تصادم کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر مرتب ہوسکتے ہیں جس کے باعث عالمی معیشت اور تیل کی منڈی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :’ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف تیار نئی منصوبہ بندی منظرِعام پرآگئی

دوسری جانب امریکی اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ تناؤ کے باعث خطے میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوچکی تھی جبکہ خلیجی ممالک مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

editor

Related Articles