بالی وڈ کی معروف سپر سٹار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور خوشی کی خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کی اور تاریخ بھی بتائی کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس جوڑے نے رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر ایک سادہ سی پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی خوشخبری سنائی تھی۔