فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان میں نہتے شہریوں کونشانہ بنانےکی مذموم کوشش کی ہے جہاں ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے ایک مزدور کو زخمی کر دیا۔
فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک روانہ


