ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور طبی معائنے کے لیے ضروری آلات بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرچکی ہے۔